Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر بھرپور کریک ڈاؤن 13 مردوں سمیت 12 خواتین گرفتار مقدمہ درج

کراچی میں درخشاں پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر بھرپور کریک ڈاؤن 13 مردوں سمیت 12 خواتین گرفتار مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کھلی جنگ کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سب سے زیادہ جراٸم و سماج دشمن عناصروں کے خلاف درخشاں پولیس نے آپریشن جاری رکھا اور کامیاب کارروائياں کرتے ہوۓ معاشرے کے ناسوروں کو جیل منتقل کیا۔ فحاشی کے اڈوں پر ناکہ بندی کرتے ہوۓ 13 مردوں اور 12 خواتین کو دھر لیا گیا مقدمہ درج تفتیش کا عمل تیز تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات، ڈی آٸ جی ساؤتھ و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے تھانیداروں کو جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لئے سخت ترین ہدایات۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سب سے زیادہ درخشاں پولیس نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جس کے نتیجے میں متعدد تعداد میں شیشہ مافیا، آٸس، کرسٹل و منشیات مافیا سمیت فحاشی جیسے گھناؤنے کام میں ملوث عناصروں کو جیل منتقل کیا گیا۔ سماج دشمن عناصروں کے خلاف کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فحاشی کے اڈوں پر کڑا ناکہ لگاتے ہوۓ 13 مرد و 12 خواتین کو رنگے ہاتھوں رنگ رلیاں مناتے ہوۓ دھر لیا گیا چھپ چھپا کر چلنے والے گھناؤنے کاروبار کرنے والے عناصر ہوۓ پریشان۔ فحاشی پھیلانے والے جیل منتقل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ معاشرے کے ناسوروں کو جیل منتقل کرینگے تاکہ علاقہ عوام و شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے