ٹنڈو آدم (نامہ نگار) ٹنڈو آدم کے مقامی صحافی اور ٹنڈو آدم ویلفئیر سوسائٹی کے چیف آرگنائزر رضوان احمد غوری کی بھتیجی عرفان احمد غوری کی بیٹی کی شادی انیس الدین کے ساتھ انجام پائی، شادی کی تقریب ٹنڈوآدم کے مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی جس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری، ٹنڈو آدم ویلفئیر سوسائٹی کے زمہ داران، ملی مسلم لیگ ضلع سانگھڑ کے کنوینئر راشد شیخ، وطن نیوز ویب چینل کی ٹیم، سندھ صحافی سنگت لطیف آباد کے سینئر نائب صدر سلمان ہاشمی، سینئیر صحافی عمر فاروق قریشی، اسحاق شیخ، انجمن تاجران ٹنڈو آدم کے نائب صدر حبیب بہلم، سیاسی و شخصیات سمیت، وکلاء، صحافیوں، معززین علاقہ و دوست احباب، رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دلہا دلہن کو تحفے تحائف دیے۔ اور رضوان احمد کو انکی بھتیجی کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
![]()