Home / اہم خبریں / ملزمان نے پڑوسی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ادھ موا کردیا

ملزمان نے پڑوسی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ادھ موا کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اراضی میں پانی چھوڑنے کے تنازع پر ملزمان نے پڑوسی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہسپتال پہنچا دیا، تین افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کوٹلی امام حسین کے قریب اراضی میں پانی چھوڑنے کے تنازع پر ملزمان نے اپنے پڑوسی سلیمان ولد امام بخش قوم کھوکھر سکنہ نیو فقیر آباد ڈیرہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے تین افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے