Home / اہم خبریں / فلائنگ کوچ کار سے جا ٹکرائی

فلائنگ کوچ کار سے جا ٹکرائی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) انڈس ہائی وے چشمہ شوگر ملز کے قریب تونسہ جانے والی فلائنگ کوچ کار سے ٹکرا گئی، کار ڈرائیور سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ڈیرہ سے تونسہ جانے والی فلائنگ کوچ انڈس ہائی وے چشمہ شوگر ملزکے قریب مخالف سمت سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور خانہ دین ولد گلت خان قوم وزیر سکنہ قیوم نگر جبکہ فلائنگ کوچ میں سوار جہانزیب ولد حاجی ثناء اللہ کھوکھر سکنہ دین پور، شاہ ولد شیر خان قوم پٹھان سکنہ میانوالی، کریم خان ولد عبدالستار مروت سکنہ لکی مروت اور باسط ولد عبدالحمید مروت سکنہ پنیالہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Breaks Ground on Its First-Ever FIFA Arena Pitch

Lahore, (Sports Reporter) Pakistan took a landmark step in grassroots football development today as Rana …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے