Home / اہم خبریں / کراچی میں گلشن معمار انویسٹی گیشن پولیس کی سچل اورمعمار میں اہم کارروائی کے دوران سات سال سے مفرور دومبینہ قاتل گرفتار

کراچی میں گلشن معمار انویسٹی گیشن پولیس کی سچل اورمعمار میں اہم کارروائی کے دوران سات سال سے مفرور دومبینہ قاتل گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلشن معمار انویسٹی گیشن پولیس کی سچل اورمعمار میں اہم کارروائی کے دوران سات سال سے مفرور دومبینہ قاتل گرفتار ملزمان میں بادشاہ دین اور خان دین شامل ہے ملزمان نے سال 2011 میں سہراب گوٹھ میں زاتی رنجش کی بنا پر سعید برتی کوقتل کیا تھا، ملزمان سے مزید تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ایس آئی او گلشن معمار نصرت شیخ کی سربراہی میں اہلکاروں نے سنگین جراٸم کی وارداتوں کے علاوہ اقدام قتل جیسی سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل بادشاہ دین اورخان دین پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی تھے دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے رابطہ کرنے پر انسپکٹر ایس آئی او گلشن معمار نے یہ موقف لیا کہ ڈاکو راج کرنے والے عناصروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے