کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر10 حنیف آباد میں زیرسرپرستی مذہبی امورکمیٹی درگاہ مصری شاہ کے چیئرمین مرزا اسد نقشبندی اورقاری ارمان چشتی کی زیر صدارت سالانہ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل نعت خوانی کا انقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی قاری عبدالخالق چشتی اللہ والا، جبکہ ٹھٹہ شہر سے آئے ہوئے نعت خواں نور دین جھاکرو نے بھی شرکت کی محفل میلاد میں شہر قائد کے نامور نعت خواں اور مہمانان گرامی محمد ثاقب نور قادری، ظہیر احمد کمالی، محمد ریحان نقشبندی کانچ والا، قاری محمد نیاز سعیدی، سید محمد محی الدین قادری چشتی، ریحان عبد الحسیب غزالی، راؤ نبیل احمد قلندری، صاحبزادہ حسیب الرحمن چشتی، احمد رضا قادری، تنویر احمد نقشبندی، احمد خان نقشبندی، سمیت دیگر نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور حمد و ثناء سمیت خوبصورت انداز میں نعت خوانی سے عاشقان رسول میں ایک نیا جزبہ جوش اور محبت کا پیغام اجاگر کیا۔ جبکہ صبح صادق تک نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا نعت خوانی کے بعد مذہبی امورکمیٹی درگاہ مصری شاہ کے چیئرمین مرزا اسد نقشبندی نے خصوصی دعا کرائی جس سے حاضرین محفل اشک بار ہو کر آمین کی سدا بلند کرتے رہے دعا کے بعد شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
![]()