Home / اہم خبریں / وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے چوتھے اور آخری مرحلے میں روس پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے چوتھے اور آخری مرحلے میں روس پہنچ گئے

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے چوتھے اور آخری مرحلے میں روس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ چکے ہیں، اس اہم دورے میں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب سے بھی ملیں گے، روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد گذشتہ صبح بیجنگ پہنچے جہاں چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا بھرپوراستقبال کیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدراتی محل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے