کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی میں ملیر سٹی پولیس نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان عبدالرحمان اور فیصل کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔ ملزمان ایک سال قبل معین آباد میں ڈکیتی کے دوران رینجرز کیساتھ فائرنگ تبادلے کے بعد زخمی حالت میں فرار ہو گئے تھے۔
گرفتار ملزم عبدالرحمان رینجرز کی گولی سے زخمی ہو کر روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم فیصل 2016 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ کھوکراپار تھانے میں درج ہوا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ گرفتار ملزمان ماڈل کالونی، سعودآباد، ملیر سٹی، سپر مارکیٹ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے گرفتار دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔