کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ورنہ مستعفی ہوجائے عوام نے حکومت اس لئے ووٹ دیکر منتخب کیا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ہمارا ملک ترقی کرے ہمارے ملک کی کرنسی کی قدر بڑھے، ہمارے پاسپورٹ کی دنیا میں قدرکی جائے لیکن نومنتخب حکومت بالکل اس کے برعکس ثابت ہوئی عوامی امنگوں کے خلاف ثابت ہوئی، اگرحکومت عوام کے دلوں پر حکومت کرنا چاہتی ہے توعوام کی مرضی اور منشا ء کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی، سیکریٹری اطلاعا ت مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد علی قمر، وصی احمد صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے بھی حکومتی ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ورنہ مستعفی ہوجائے۔
![]()