کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ساٸیٹ اے پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری- ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او ساٸیٹ اے خالد رفیق جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے- تفصیلات کے مطابق تھانہ سائٹ اے ضلع ویسٹ کی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دو خطرناک اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 عدد پستول نائن ایم ایم بمعہ 28 راؤنڈ اور 2 ہینڈ گرنیڈ بر آمد کرلئے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں فیکٹریوں میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جن کو فیکٹریوں کے ملازمین نے شناخت بھی کرلیا ہے۔ ملزمان اس سے قبل بھی دوران ڈکیتی قتل، فیکٹریوں میں ڈکیتی، دوران ڈکیتی معصوم شہریوں کو زخمی کرنے جیسے سنگین جرائم میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں آصف ولد عطائی خان اور عالمگیر ولد زیارت گل جبکہ ملزمان سے 2 عدد نائن ایم ایم پستول بمعہ 28 راؤنڈ زندہ، 2 عدد ہینڈ گر نیڈ، 3 عدد چھینے ہو ئے مو بائل فون، ایک عدد چھینی ہو ئی دستی گھڑی اور نقد رقم برآمد کی گئی. ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ اے میں مقدمات قائم کئے گئے ہیں- ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ پیرآباد تھانہ موچکو اور تھانہ سائٹ اے میں بند ہو چکے ہیں۔
![]()