کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں نیو کراچی پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی گٹکے مضر صحت کی میکنگ میں ملوث عناصر گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا، چھالیہ و مضر سامان برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے گٹکا مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ انکی دکانوں سمیت جیل منتقل کردینے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن کی سربراہی میں بدنام زمانہ گٹکا مافیا کے کارندے کو دھر لیا ملزم محمد علی ولد محمد اسحاق کے قبضے سے بھاری مقدار میں زہریلا سامان برآمد ملزم مختلف جگہوں پر اپنے ٹھکانے قاٸم کرکے زہریلے کاروبار کو فروخت دے رہا تھا- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کا قلعہ قمعہ کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے۔
![]()