میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈویژنل اوور سائیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع تھرپارکر میں جاری مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوص کیا گیا اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ تھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جون 2019 تک مکمل کیا جائے اس ضمن میں اگر کسی محکمے کو کوئی دشواری ہے تو وہ کمشنر سے رجو ع کرے تاکہ ترقیاتی اسکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر پروونشل ہائی ویز سرکل محمد ایوب جونیجو نے بتایا کہ تھر میں اسلام کوٹ اور ایئر پورٹ سے منسلک سڑکوں کی مرمت و آرائش پر 2 کروڑ 75 لاکھ روپے، اسلام کوٹ سے نگر پارکر تک سڑک کی مرمت پر 3 کروڑ 22 لاکھ روپے اورچھاچھرو سے اسلام کوٹ تک 38 کلومیٹر سڑک کی مرمت پر 29 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر تھر کے مختلف علاقوں میں 306 ملین روپے کی لاگت سے 19 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ڈسٹرکٹ روڈز اسکیم کے تحت 11 ملین روپے کی لاگت سے تھر کے مختلف علاقوں میں بھی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں محکمہ بلڈنگ کے افسران نے بتایا کہ تھر میں 19 لاکھ روپے کی لاگت سے 2 ڈسپنسریوں کی مرمت کی جارہی ہے تھرمیں مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر اور رہائشی عمارتوں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، محکمہ خوراک کے گودام، سول ہسپتال مٹھی کے وومین وارڈ اورچلڈرن وارڈ کی مرمت پر 46 ملین روپے خر چ کئے جارہے ہیں اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ تھر میں وٹرنری ہسپتالوں کی مرمت پر 8 لاکھ روپے خر چ کئے جارہے ہیں کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی اسکیم ڈپلیکیشن نہیں ہونا چاہئے ایک اسکیم پر ایک ہی بار کام ہونا چاہئے ڈپلیکیشن نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ متعلقہ انجینئر جاری کرے گا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تھرپارکر نصراللہ چانڈیو نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے گوداموں پر تیزی سے ناجائز تجاوزات قائم کئے جارہے ہیں جو ہٹاکر دیوار تعمیر کی جائے۔
![]()