کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں شریف آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 2 عاصر گرفتار۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے غنڈہ راج کرنے والوں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی نے معاشرے کے ناسوروں کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل محمد دانش خان ولد عبدالحکیم اور خان دانش محمد ولد خان عبدالحکیم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا۔
![]()