ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ ودیعہ مشتاق ملک نے کلاچی میں بھابھی کو ناجائز تنگ کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ محلہ ابراہیم زئی کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے تھانہ کلاچی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا دیور اسے ناجائز تنگ اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے وقوعہ کے روز بھی اس نے مجھے پکڑ کر شرمناک حرکت کرنے کی کوشش کی اور میری مزاحمت پر میری قمیض پھٹ گئی۔ مقدمہ درج ہونے پر ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کرائی جس پر بحث سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
![]()