تازہ ترین
Home / افریقہ / جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کے دوران ایک اور پاکستانی نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کے دوران ایک اور پاکستانی نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

جوہانسبرگ (بیورو رپورٹ) جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کے دوران ایک اور پاکستانی نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق رات گئے گرے ٹاﺅن کے علاقے میں سیاہ فام باشندوں نے ڈکیتی مزاحمت پر کنجاہ گجرات کے رہائشی کاشف علی والد ظفر اقبال کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔مرحوم کی نمازہ جنازہ آج کلیئر وڈ مسجد ڈربن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد لاش کو پاکستان بھجوا دیا جائے گا، جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستانی ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ پاکستانیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں، رزق حلال کی تلاش میں سر گرداں پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اب ان واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے