تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایف آئی اے گجرات اور ملتان کی ٹیم کا ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن 3 ملزمان گرفتار کروڑوں روپے برآمد

ایف آئی اے گجرات اور ملتان کی ٹیم کا ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن 3 ملزمان گرفتار کروڑوں روپے برآمد

گجرات (رپورٹ: عادل مرزا) ایف آئی اے گجرات اور ملتان کی ٹیم کا ہنڈی کا کاروبار کرنے والے سرغنہ کی گرفتاری کے لئے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ملتان کے علاقہ قادر پور سے 3 ملزمان ہنڈی کی رقم سمیت گرفتار کرلئے- ملزمان کی گاڑی سے 55 ملین کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے- ملزمان مختلف اضلاع میں ہنڈی کا کاروبار کرتے تھے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مختلف اضلاع سے گاڑیاں کرائے پر لے کر رقم منتقل کرتے تھے- تینوں ملزمان پر تھانہ ایف آئی اے گجرات میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے- گرفتار ملزمان میں عثمان غنی ، محبوب اور ناصر شامل ہیں

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے