میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ ثقافتی تقریبات کے سلسلے میں دی اسٹوڈنس ماڈل ہائی اسکول میہڑ میں شاندار ثقافتی جشن، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے مسرت رفیق مہیسر اور نیشنل پریس کلب میہڑ کی ٹیم سمیت سیاسی، سماجی شہریوں اور سینکڑوں خواتین نے شرکت کی- طلباء نے ٹیبلو اور قومی و ثقافتی گیتوں پر رقص کیے- ثقافتی دن کے سلسلے میں دی اسٹوڈنس ماڈل ہائی اسکول میہڑ کی طرف سے جشن ثقافت کی شاندار تقریبات ڈیفنس ہال میں ہوئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین، اساتذہ، سماجی. صحافتی، سیاسی اور تعلیمی شخصیات کے علاوہ اسکول کے طلبا نے اتحاد کی اھمیت کے حوالے سے تقریر ڈرائینگ، پینٹنگ، مصوری کے مقابلے جبکہ تقریب کے دوران طلبا نے خاکے ٹیبلوز پیش کر کے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا قومی اور ثقافتی گیتوں پر رقص، ثقافتی تقریب کے خاص مہمان پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این ای مسرت رفیق مہیسر، اخترل سھول، ڈاکٹر عبدالمجيد بلیدائی، عبدالغفار ایری ٹی او میہڑ، عبدالغفار لاکھیر، ڈاکٹر بشیر ایری سچوا کے مرکزی رہنما اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے سرپرست ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، آزاد انور کاندھڑو، منظور مہیسر، نیشنل پریس کلب میہڑ کے صدر عبدالرحمن قمبرانی، سینئر نائب صدر شاھد مہیسر، انفارمیشن سیکریٹری میر صابر کولاچی، منصور کاندھڑو، اشرف چانڈیو، سید غلام حسين شاہ، یاسین اشرفی، جھانگیر چانڈیو، احمد علی تنیو اور اور دیگر رہنماؤں نےخطاب کرتے ہوئے کہا سندھ ایک عظیم ثقافت رکھنے والی قوم ہے ہزاروں سالوں سے پرانی تہذیب کے وارث ہیں- میڈیا نے ہمیشہ سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی دن کو اجاگر کرنے پر ہم تمام متظمین کو مبارکباد دیتے ہیں اس موقع پر پینٹنگ ثقافتی نمائش میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو شیلڈ میڈل اور انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ میہڑ ثقافتی رنگوں سے مہک اٹھا
![]()