Home / اہم خبریں / دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھا رہ کیلئے ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، آئیڈیاز نمائش 27 سے 30 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی، اس حوالے سے شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک شہریوں کے لیے کھلے رہیں گے، یہ بات ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے ہفتے کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ،انہوں نے کہا کہ دفاعی نمائش کے چار دن اسٹیڈیم فلائی اور سے حسن اسکوائر روڈ کو صبح 7 بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ شام 6 بجے کھول دیا جائے گا۔ رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا ایریا میں جاسکیں گے، کراچی ایئر پورٹ سے براستہ کارساز نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والا ٹریفک بلوچ کالونی کی طرف موڑ دیا جائے گا، یو ٹرن ٹیپو سلطان برج شہید ملت روڈ کا ٹریفک جیل فلائی اوور یونیورسٹی روڈ غریب آباد منتقل کیا جائے گا۔ براون رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیئریئر عام پبلک کے لیے بند ہوگیں جبکہ آسمانی رنگ مہرون پٹی والے بیئریئر ہیوی ٹریفک کو فلٹر کر کے متبادل روٹ کے لیے جانے دیں گے۔ کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف چھوٹی گاڑیاں سرشاہ سلیمان روڈ یا پھر بائیں جانب حسن اسکوائر سے پہلے یونیورسٹی روڈ کی طرف جا سکیں گی۔ ہیوی ٹریفک کے لیے فلٹر پوائنٹس لیاقت آباد 10 نمبر سے سہراب گوٹھ، نیپا چورنگی، اسی طرح ملینئم اور کارساز سے موڑ دیا جائے گا۔ ہیوی ٹریفک سائٹ سے شاہراہ فیصل یا کارساز آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر شاہراہ پاکستان سے موڑ دیا جائے گا۔ عام ٹریفک لیاقت آباد، غریب آباد سے شاہراہ فیصل یا کارساز آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور سے پہلے بائیں طرف صہبا اختر روڈ، مچھلی کٹ، یونیورسٹی روڈ یوٹرن، جعفری آپٹکس، کے ڈی اے سوسائٹی، نیشنل اسٹیڈیم کی پچھلی جانب اور آگے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ نیو ٹاؤن سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد جانے دیا جائے گا۔ اسی طرح یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپا کا ٹریفک جعفری آپٹکس سے بائیں طرف کے ڈی اے سوسائٹی ( نیشنل اسٹیڈیم کے پیچھے)، اسٹیڈیم روڈ براستہ اسٹیل یار کٹ، بحریہ کالج یو ٹرن دائیں طرف آغا خان ہسپتال یا حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور آگے کی طرف جائے گا، سہراب گوٹھ کا ٹریفک شاہراہ پاکستان شیر شاہ گڈز روڈ (ناگن سے آگے بورڈ آفس) جائے گا۔ اسٹیڈیم روڈ آئیڈیاز کے دوران کھلا رہے گا صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی اور باقی ٹریفک اسٹیڈیم پل سے نیچے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ تمام روٹس، راستے کوئی گاڑی روڈ کے ساتھ یا قرب و جوار میں پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر عوام اور ارد گرد کے رہائشی ٹریفک پولیس کی دی گئی معلومات کی پابندی کریں۔ پارکنگ کے لیے جگہ اسٹیدیم، نیشنل کوچنگ سینٹر، سوک سینٹر، اور ایکسپو سینٹر کے احاطے میں بنائی گئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے