Home / اسلام آباد / پاکستان نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی حکام کو دعوت نامے بھیج دیئے- 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے

پاکستان نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی حکام کو دعوت نامے بھیج دیئے- 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی حکام کو دعوت نامے بھیج دیئے، 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ بھیجا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے، منصب سنبھالنے کے فوری بعد بھارت کو مل بیٹھنے کی دعوت دی، ہم آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے