Home / اہم خبریں / عید میلادالنبی کے دن میاں چنوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر و ڈی ایس پی

عید میلادالنبی کے دن میاں چنوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر و ڈی ایس پی

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے بہاؤالدین زکریا ہال میں اسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری محمد ارشد اور ڈی ایس پی میاں چنوں ناصر علی ثاقب کی سر براہی میں اجلاس منعقد ہوا. جس کے مہمانان خصوصی علامہ مولانا مفتی رفیق احمد شاہ جمالی صدر مرکزی عید میلاد کمیٹی تھے جس میں تمام مکاتب فکر کے علما سیاسی مذہبی تاجر تنظیموں کے عہدیراران اور میڈیا نمائیدگان نے شرکت کی. نقابت کے فرائض زوالفقار احمد نیازی نے ادا کئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ اسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری ارشد اور ڈی ایس پی میاں چنوں ناصر علی ثاقب نے عید میلادالنبی کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفگ دیتے ہو کہا کہ عید میلادالنبی کے دن سیکیورٹی کے سخت اور شاندار انتظامات کئے جائیں گے. مفتی محمد رفیق شاہ جمالی نے کہا ربیع اول اہل ایمان کے لئے بہار جاویدانی اور عیدوں کی عید ہے تاج دار دو جہاں کی محبت کے بغیر امت مسلامہ کا اتحاد ممکن نہیں الحاج تاج رفیق مغل نے کہا ماہ ربیع اول مقدس مہینہ ہے عید میلادالنبی رب زوالجلال کی جانب سے اجر کا دن ہے میلادالنبی کے شاندار انتظامات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اور ہمارے فرض میں شامل ہے اور ربیع اول میں بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے تقریب سے چوہدری منشاء کھکھ شفقت حسین نقوی. سید ایاز محمد گیلانی مولانا عبدالللہ سیالوی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے