Home / اہم خبریں / کراچی میں سمن آباد پولیس کی کاروائی میں 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور نقدی رقم برآمد، مقدمہ درج

کراچی میں سمن آباد پولیس کی کاروائی میں 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور نقدی رقم برآمد، مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں سمن آباد پولیس کا سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 4 عناصر گرفتار۔ اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سمن آباد افتخار حسین نے اسٹریٹ کرمنلز و چرس کا مقروہ دھندا کرنے والے عناصروں کے لئے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔ دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او سمن آباد افتخار حسین کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ملزمان میں شامل نیاز حسین ولد حاجی پنکل، زامر حسین ولد علی گوہر، برہان مجتبی ولد شیخ قمر الدین اور عبدالحمد ولد محمد سعید کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور 1030 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او سمن آباد افتخار حسین نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے