Home / اہم خبریں / تحصیل جوہی کے آباد گاروں کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، ملک بھر کے کسانوں و محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں- سید جلال محمود شاہ سربراہ ایس یو پی

تحصیل جوہی کے آباد گاروں کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، ملک بھر کے کسانوں و محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں- سید جلال محمود شاہ سربراہ ایس یو پی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اندرون سندھ کی تحصیل جوہی کے آباد گاروں کی جانب سے پانی کی شدید قلت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر چوتھے روز بھی احتجاج جاری رہا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بااثر وڈیروں کی من مانیوں کے باعث غریب محنت کش پانی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں زمینیں بنجر ہو رہی ہیں اوران کے اہلخانہ کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مظاہرین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل جوہی کے آباد گاروں کو پانی کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے آباد گاروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین لایا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی ملک بھر کے کسانوں و محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے