ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سٹی پولیس کا پرچی جواء کھیلنے والوں کے خلاف آپریشن، محلہ دیوان صاحب میں پرچی جوا کے کاروبار میں ملوث تین جواری گرفتارکرکے ہزاروں روپے کی رقم اور جوا پرچی کا مواد برآمد کرلیا۔ عوامی شکایات پر سٹی پولیس نے پرچی جوئے کے خلاف بالآخر ایکشن لے ہی لیا۔ ایس ایچ او سٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ محلہ دیوان صاحب میں عمر دین کی بیٹھک پر چھاپہ مار کر پرچی جوا کے کاروبار میں ملوث تین جواری گرفتار کرکے ان سے کل داﺅمنی 19080 روپے برآمد کرکے جوا پرچی برآمد کرلیے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
![]()