پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) ہائیر ایجوکیشن نے طلباء کو نشے سے روکنے کے لئے خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ پر بھی سگریٹ اور نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری- خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طلباء کے ساتھ اساتذہ پر بھی تمباکو اور نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کو ہر مہینے نشے کے موضوع پر لیکچرز بھی دیئے جائیں گے اور ڈرگز کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک بھی کرائی جائیں گی جبکہ کالجز اور جامعات میں ہفتہ وار سیشن کے ذریعے طلباء کو نسوار اور سگریٹ سے دور رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔
![]()