میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی حوالے سے ایک پروقار "یوم اقبال تقریب” کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں میرپورخاص کے سیکڑوں پرائیویٹ اسکولز نے بھرپور شرکت کی۔ اسکولز کے طالب علموں نے اپنی تقاریر اور کلام اقبال کے زریعے علامہ اقبال کی شخصیت ان کی شاعری اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آل پرائیویٹ اسکولز کے صدر فیصل خان زئی نے پروگرام کے انعقاد پر اغراض و مقاصد پیش کیئے اور تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مقررین جن میں میجر ریٹائرڈ مسرور بیگ، پروفیسر یعقوب خاور، پروفیسر نوید سروش، پروفیسر چندو مل، غلام نبی چندیجہ و دیگر مقررین نے اپنے خطاب یوم اقبال کے حوالے سے طالب علموں سے بات کی علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ زاہد قائم خانی، محمد مسعود عباس، پروفیسر آسی اختر، پریم کمار، عبدالمجید قریشی، ٹمر زیدی، شہباز چندیجہ، انور ملک اور روشن عالم نے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیئے۔ تقریری مقابلے میں ججز کے فرائض ہارون کھتری اور متانت حسین نے ادا کیئے۔ تقاریر میں اول پوزیشن شہباز پبلک ہائی اسکول کے عمر سموں، دوئم پوزیشن ایئر فاؤنڈیشن کی ہانیہ اسمعیل اور سوئم پوزیشن علامہ اقبال ہائی اسکول کے فائق احمد نے حاصل کی۔ آخر میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا جبکہ ملک کی سلامتی اور شہید چیئرمین سید خالد شاہ صاحب کے لئے خصوصی دعا کی گئی-
![]()