Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کی بڑی تعداد کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کراچی پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کی بڑی تعداد کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں جمعرات کی شب اچانک سادہ لباس درجنوں مسلح افراد کے گھس کر صحافیوں کو ہراساں کرنے مختلف کمروں، کچن، عمارت کی بالائی منزل اور سپورٹس حال کا جائزہ لینے اور زبردستی موبائل کیمرے سے کلب کے مختلف حصوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے خلاف کراچی پریس کلب کے عہدے داروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے آج کراچی پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا اس احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ "وفاقی اور صوبائی حکومتیں آزادی اظہار راۓ کو یقینی بنائیں، "صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کاروائیاں نامنظور، "کراچی پریس کلب کے تقدس کی پامالی نامنظور، صحافیوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنا دیا اور آزادی صحافت زندہ باد کے نعرے بھی لگاۓ-

 

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے