لاہور (بیورو رپورٹ) تحریک لبیک اور حکومت میں معاہدہ طے پا گیا- معاہدے میں جو شرائط پائی ہیں وہ درج ذیل ہیں-
آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظر ثانی کی اپیل دائر کردی گئی ہے جوکہ مدعا علیہان کا قانونی حق اور اختیار ہے جس پر حکومت معترض نہیں ہوگی-
آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے قانونی کروائی کی جائے گی
آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں انکے بارے میں انکے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی
آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ان افراد کو فورا رہا کیا جائے گا
اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلا جواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواں ہے-
مزاکرات کی کامیابی، معاہدے اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان مشترکہ پریس کانفرنس مین کیا جائے گا- حکومتی ٹیم اور علما کا وفد لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے-
![]()