تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کے سابق عہدیداروں کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد- تقریب کے مہمان خصوصی مرتضی وہاب نے ایوارڈ تقسیم کیے

کراچی پریس کلب کے سابق عہدیداروں کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد- تقریب کے مہمان خصوصی مرتضی وہاب نے ایوارڈ تقسیم کیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں سابق صدور، نائب صدور، جنرل سیکریٹریز اور گورننگ باڈی کے ممبران میں ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی. اس ایوارڈ تقریب کی صدارت کراچی پریس کلب کے سیکریٹری جنرل مقصود یوسفی نے جبکہ کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک خان کراچی پریس کلب کے تمام سابقہ عہدیداروں کی کاوشوں کو سرہاتے ہوۓ ان کو خراج تحسین پیش کیا- جبکہ تقریب ایوارڈ کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب اور سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی تھے- مرتضی وہاب نے صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم کیے- اور اس ایوارڈ تقریب میں صحافیوں سے خطب کرتے ہوۓ کہا کہ میرا رشتہ صحافیوں کے ساتھ بلکل گھر کہ جیسا ہے میں بھی صحافیوں کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ممکن ہوگا میں اپنا مکمل تعاون کرونگا ابھی حال ہی میں وقت ٹی وی کو مالی مسائل کی وجہ سے صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنا پڑا ان تمام نمائندگان کے بہتر حل کے لئے بہت جلد بہتر اقدامات کیے جائیں گے جس سے ان کو مالی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے- ایوارڈ سابقہ ادوار سال 2014, 2015، 2016 اور 2017 کے عہدیداروں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے- ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں فاضل جمیلی، علاؤ الدین خانزادہ، سعید سربازی، شمس کیریو، امتیاز خان فاران، محمد لیاقت، ارشاد کھوکھر، سہیل رفیق، کفیل الدین، نواب قریشی، رضوان بھٹی، کرم علی شاہ، طارق ابولحسن، حضور چانڈیو، محمد احمد، سراج الحق، منہاج، صدیق چوہدری، احمد رند، جاوید اسلم چوہدری، عارف ہاشمی اور مقصود احمد یوسفی کو ایوارڈ سے نوازا گیا- جبکہ تقریب کے آخر میں مرتضی وہاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ہم کسی قسم کی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ہیں اور نہ ان کو کوئی جواب دینا چاہتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی خود ہی اپنے مسائل میں پھنستی جارہی ہے کیونکہ الیکشن میں انہوں نے جو وعدے عوام سے کیے تھے ان وعدوں کو وہ پورا نہیں کر رہے ہیں اور مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے آج عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے- نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرسکے گی- گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد اب عوام پر پیڑول کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے 100 دن کے وعدے کو پورا کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے