کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عائشہ باوانی کی عمارت محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی ملکیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد عمارت متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی اس لیے نام کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے وقت عمارت میں فرسٹ ایئر اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز جاری تھیں تاہم عمارت ٹرسٹ کے حوالے کیے جانے کے بعد طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے متبادل کالج قائم کیا گیا، جسے گورنمنٹ کالج سندھی مسلم سوسائٹی کا نام دیا گیا سیکریٹری کالجز نے مزید کہا کہ عائشہ باوانی اسکول، کالج اور ٹرسٹ اپنی جگہ موجود ہیں تاہم ان کا محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ سے اب کوئی انتظامی تعلق نہیں
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر یا معلومات کو شیئر کرنے سے قبل اس کی مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔