تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فخر زمان کی دھواں دار سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹرائی نیشن سیریز کا تاج پہن لیا

فخر زمان کی دھواں دار سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹرائی نیشن سیریز کا تاج پہن لیا

لاہور/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو فائنل میں تین وکٹوں سے مات دے کر ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز کی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم نے 326 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 48.3 اوورز میں حاصل کیا فخر زمان نے جارحانہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 127 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جبکہ سعد بیگ نے 74 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ دونوں کے درمیان 149 رنز کی شراکت نے پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں مضبوط بنیاد فراہم کی۔ آخری مرحلے میں آرفات منہاس نے صرف 28 گیندوں پر برق رفتار نصف سنچری بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، حسن نواز نے 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں بیٹرز نے چھٹی وکٹ پر 94 رنز جوڑ کر فتح کی راہ ہموار کی فخر زمان نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری مکمل کی اور ون ڈے فائنلز میں دو سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے کامندو مینڈس کی 131 رنز کی عمدہ اننگز اور پون رتھنائیکے کے 77 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 325 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ اویشکا فرنینڈو نے 38 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدائی دو وکٹوں کا نقصان جلد اٹھانا پڑا، تاہم فخر زمان اور سعد بیگ نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی، لیکن آرفات منہاس اور حسن نواز کی فیصلہ کن بیٹنگ نے مہمان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے چھکا لگا کر پاکستان کی کامیابی مکمل کی اور قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی اٹھالی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

شاداب خان کی ریکارڈ ساز سنچری پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) شاداب خان کی شاندار ناقابلِ شکست سنچری اور حارث رؤف کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے