تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈے پر ٹنڈوآدم میں الخدمت کی آگاہی واک

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈے پر ٹنڈوآدم میں الخدمت کی آگاہی واک

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے زیر اہتمام ٹنڈوآدم میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک کی قیادت الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد اور سیکریٹری جہانگیر اقبال نے کی۔ واک الخدمت فلٹر پلانٹ سے شروع ہو کر پریس کلب ٹنڈوآدم پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی تحصیل ٹنڈوآدم عبدالغفور انصاری، نائب امیر مشتاق احمد عادل، تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کے صدر پروفیسر احمد بلال غوری، تحریک محنت کے صدر پروفیسر احمد جبران غوری، الخدمت کے رضاکاروں، طلبہ، سماجی، مذہبی، تعلیمی اور شہری حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا تاہم پیشگی منصوبہ بندی، مؤثر انتظامات اور عوام کو مناسب تربیت فراہم کرکے جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے 8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ اس امر کی یاد دہانی ہے کہ قدرتی نظام اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع ہے اس لیے ہر وقت اللہ کی پناہ، استغفار اور اس کی بارگاہ میں رجوع کرنا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کو ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے مضبوط ادارے قائم کرنے اور باصلاحیت افراد کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دینے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے 2005 کے زلزلے سے لے کر آج تک سیلاب، زلزلوں اور وباؤں سمیت مختلف قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے۔ آفات کے فوری بعد متاثرہ افراد کے انخلا، طبی امداد اور راشن کی فراہمی کے ساتھ عارضی پناہ گاہوں اور مستقل مکانات کی تعمیر، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور فلٹریشن پلانٹس کے قیام کے منصوبے مکمل کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں لاکھوں نوجوانوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے علاقوں میں فوری طور پر امداد فراہم کر سکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

نذیر حسین انٹرورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز، پہلے روز کے ائی ای ٹی اور بحریہ یونیورسٹی فتحیاب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نذیر حسین یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسرے نذیر حسین یونیورسٹی انٹرورسٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے