میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) خانیوال نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد معصوم کی ڈی پی او آفس آمد۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خانیوال محمد معصوم نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا۔ ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر فیاض احمد نے نئے ڈی پی او کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بعدازاں ڈی پی او خانیوال مختلف برانچز کے ہیڈز سے ملے اور ان سے ذمہ داریوں کے متعلق پوچھا اور ہدایات جاری کیں کہ اپنے کام کو بہتر انداز میں سرانجام دینا پولیس افسران و ملازمین کے شایان شان ہے پولیس ملازمین کی ویلفئیر اور ذاتی مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔
![]()