کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی قائد آباد پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد- گرفتار ملزمان میں ظفر اور ماجد شامل ملزمان کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے ملزمان ماضی میں بھی نیپئیر، ڈاکس اور میمن گوٹھ میں جرائم کی وارداتیں کرچکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات- ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور نے جراٸم پیشہ عناصروں کو دیوار سے لگانے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان 2 رکنی گینگ پر مشتمل ہوکر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا کرتے تھے ملزمان ظفر اور ماجد کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانہ جات سے طلب کرکے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے-
![]()