Home / اہم خبریں / جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے تھر میں امدادی کارروائیوں کے میڈیکل ٹیم روانہ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے تھر میں امدادی کارروائیوں کے میڈیکل ٹیم روانہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے تھر میں غربت اور بیماریوں کے باعث مسائل کے شکار افراد کی امداد کے لیے ایک میڈیکل ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔ ٹیم کا مقصد تھر کے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے ان کے سدباب کی کوشش کرنا ہے۔ اس حوالے سے گلوبل برینڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے میڈیکل ٹیم کو غذائی سپلیمنٹس اور دودھ کے ڈبے فراہم کیے گئے ہیں جو حاملہ خواتین اور بچوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ تھر جانے والی ٹیم میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ، ڈاکٹر راحت ناز اور دیگر ڈاکٹرز شامل ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لبنی بیگ کا کہنا تھا کہ تھر کے عوام کو غربت اور افلاس کے چنگل سے آذاد کرانا ہم سب کی بحیثیت انسان اولین ذمے داری ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرسید محمد طارق رفیع نے گلوبل برینڈز کا شکریہ ادا کیا۔ اور بتایا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مختلف جامعات کو طبی کیمپس لگانے کی ذمے داریاں دی گئیں ہیں جن کا خصوصی فوکس حاملہ خواتین، غذائی قلت کا شکار اور بیمار بچوں کی خصوصی نگہداشت ہے۔ اس ضمن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو حکومت سندھ کی جانب سے دو تعلقوں نگر پارکر اور ڈیپلو کی زمے داری تفویض کی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کام کو بھرپور انداز میں سرانجام دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے