تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملائیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملائیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ملائیشیا کے قونصل جنرل برائے کراچی ہرمین ہردیناتا احمد نے اپنی تین سالہ سفارتی ذمہ داریاں مکمل ہونے پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے الوداعی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات، سفارتی تعاون، اقتصادی شراکت داری، علاقائی امن، شہری ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ وہ آئندہ تین برس کے لیے ملائیشیا کے وفاقی دارالحکومت پتراجایا میں نئی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے پاکستان کے امن پسند کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر قونصل جنرل نے اسپیکر کو ملائیشیا کی روایتی ثقافتی علامت "تنجک” بطور یادگار پیش کی، جبکہ اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے انہیں سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ، سندھی ٹوپی، اجرک اور سندھ کی تاریخ پر مبنی کتب کا تحفہ دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کینسر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے