تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی، پانچ ٹی20 میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی، پانچ ٹی20 میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی20 میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جبکہ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لینے کے بعد 14 جولائی کو سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی، جو گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف کامیاب سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں الزوہا حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، میمونہ خالد، راحیمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور زوفشان ایاز شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ میں عائشہ جلیل (منیجر)، محمد مسرور (ہیڈ کوچ)، شعیب خان (بیٹنگ کوچ)، نعیم طیب (بولنگ کوچ)، جویریہ رؤف (فیلڈنگ کوچ)، ایمان ارباب (اینالسٹ)، تیمور محمود (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور سرکشا شاکر (فزیوتھراپسٹ) شامل ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کینسر کے باعث انتقال کر گئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کینسر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے