تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈز کا اعلان بابر اعظم قیادت کریں گے

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈز کا اعلان بابر اعظم قیادت کریں گے

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ بابر اعظم دونوں سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 25 جولائی سے 6 اگست تک دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، جبکہ اس کے بعد 19 اگست سے 13 ستمبر تک انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے 16 رکنی اور انگلینڈ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سعود شکیل کو فٹنس کلیئرنس سے مشروط طور پر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں چار نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان، بیٹر محمد اویس ظفر، فاسٹ بولر عبید شاہ اور وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری شامل ہیں، جو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ۔

انگلینڈ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹراؤبا میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 اگست لیڈز، دوسرا 27 سے 31 اگست لارڈز اور تیسرا 9 سے 13 ستمبر برمنگھم میں ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے