Home / اہم خبریں / کوئٹہ شٹل ٹرین دھماکہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ شٹل ٹرین دھماکہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ، (رپورٹ، حسین بخش) کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب اتوار کی صبح مسافر شٹل ٹرین کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹرین کوئٹہ کینٹ اسٹیشن سے سٹی ریلوے اسٹیشن کی جانب رواں دواں تھی۔

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حملہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا، جس نے ٹرین کے ایک ڈبے کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی بوگیاں تباہ، قریبی گاڑیاں خاکستر اور اطراف کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ خواتین اور بچوں سمیت زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ شہر کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور دیگر حکام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کو ملبے سے نکالا۔

پولیس، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سر فراز بگتی نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے