تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شاہ زیب خان ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم

شاہ زیب خان ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم

تاشقند، (اسپورٹس ڈیسک) تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے باصلاحیت فائٹر شاہ زیب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ انہوں نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر یہ اہم کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

یہ چیمپئن شپ نہ صرف ایک بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے بلکہ ایشین گیمز، جاپان کے مارشل آرٹس ایونٹس اور ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 (سعودیہ عرب) کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ بھی تصور کی جا رہی ہے، جس کے باعث شاہ زیب خان کی کامیابی پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

ایشین چیمپئن اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ شاہ زیب خان اب فائنل میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی سخت محنت، نظم و ضبط اور معیاری تربیت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہ زیب خان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے قومی پرچم سربلند کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے