تازہ ترین
Home / کراچی / آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) کے تعاون سے منعقدہ ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی زون-ایم مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025-26 کے لیگ مرحلے کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ چیمپئن شپ میں آئی بی اے، سلیم حبیب یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی اور میزبان ادارہ آئی او بی ایم کی ٹیموں نے شرکت کی، جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں آئی او بی ایم انکیوبیشن سینٹر کے سربراہ رضا عباس، محمد علی جناح یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز راشد خان، سلیم حبیب یونیورسٹی کے سربراہ شعبہ کھیل احمد بلال اور آئی او بی ایم کے سربراہ اسپورٹس اینڈ اسٹوڈنٹ سوسائٹیز حسن عرفان نے شرکت کی۔ لیگ مرحلے میں محمد علی جناح یونیورسٹی نے سلیم حبیب یونیورسٹی کو 14-2، آئی بی اے نے آئی او بی ایم کو 37-6، جبکہ آئی او بی ایم نے سلیم حبیب یونیورسٹی کو 35-2 سے شکست دی۔

دیگر میچز میں آئی بی اے نے محمد علی جناح یونیورسٹی کو 39-10 اور سلیم حبیب یونیورسٹی کو 30-2 سے ہرایا، جبکہ آئی او بی ایم نے محمد علی جناح یونیورسٹی کو 26-12 سے شکست دی۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر آئی بی اے اور آئی او بی ایم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میچ 23 مئی 2026 بروز ہفتہ شام 4 بجے آئی او بی ایم باسکٹ بال کورٹ میں کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کشمور واقعات: آئی جی سندھ کا سخت نوٹس رپورٹ طلب ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/کرائم نیوز) کشمور میں قبائلی تنازعات کے دو علیحدہ واقعات میں قیمتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے