تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی۔

محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور بحالی پروگرام جاری رکھیں گے۔

آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

سکواڈ میں بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ اور روحیل نذیر بھی شامل ہیں صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم بھی آسٹریلیا کے ساتھ 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کشمور واقعات: آئی جی سندھ کا سخت نوٹس رپورٹ طلب ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/کرائم نیوز) کشمور میں قبائلی تنازعات کے دو علیحدہ واقعات میں قیمتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے