Home / Home / سندھ اسمبلی کا اجلاس سیاحت، تعلیم اور شہری مسائل پر بحث ماہی گیروں کے لیے سبسڈی کی منظوری

سندھ اسمبلی کا اجلاس سیاحت، تعلیم اور شہری مسائل پر بحث ماہی گیروں کے لیے سبسڈی کی منظوری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں افواجِ پاکستان کے شہداء، ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای، روہڑی میں کاروکاری کے الزام میں قتل ہونے والی گلاں بھارو اور حالیہ شدید گرمی کے باعث جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وقفۂ سوالات کے دوران وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 12 میوزیم فعال ہیں اور موہن جو دڑو ایئرپورٹ کی بحالی سے سیاحت کو مزید فروغ مل سکتا ہے، جبکہ تھرپارکر سمیت مختلف علاقوں میں ڈیزرٹ ٹرین اور آن لائن بکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

تعلیم، سبسڈی اور شہری مسائل بھی اجلاس کا اہم حصہ رہے وزیر تعلیم سردار شاہ نے غیر مسلم طلبہ کے لیے نصاب میں بہتری پر کام جاری ہونے کا بتایا جبکہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ماہی گیروں کے لیے سبسڈی اور موٹر سائیکل ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا۔ ارکان نے پانی، بجلی، گیس اور سڑکوں کی خراب صورتحال پر آواز اٹھائی جس پر حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا اجلاس کے اختتام پر عوامی مسائل کے حل اور امن و امان کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کی گئیں جبکہ اجلاس کو جمعہ دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جوبلی لائف انشورنس و کشف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خوشحال مستقبل تکافل متعارف

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں نجی شعبے کی نمایاں انشورنس ک۔مپنی جوبلی لائف انشورنس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے