Home / اہم خبریں / کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم کوالیفائر میچ کے ٹکٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شائقین اس سنسنی خیز مقابلے کے لیے ای ٹکٹس آسانی سے آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔ ای ٹکٹس رکھنے والے افراد اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اپنے موبائل فون پر ٹکٹ اسکین کروا سکتے ہیں یا اس کا پرنٹ ساتھ لا کر بھی باآسانی داخل ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ کے لیے نیشنل بینک سٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی ٹکٹ قیمت یکساں طور پر صرف 500 روپے مقرر کی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اس میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

کراچی میں فزیکل ٹکٹس TCS کے باکس آفس سے بھی دستیاب ہوں گی، جو اسٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ میں قائم کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کوالیفائر کے لیے ای ٹکٹس کی فروخت آج رات سے شروع ہو جائے گی، جبکہ فزیکل ٹکٹس کل صبح سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

علاوہ ازیں، لاہور میں 29 اپریل اور یکم مئی کو شیڈول ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس کی تفصیلات بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Breaks Ground on Its First-Ever FIFA Arena Pitch

Lahore, (Sports Reporter) Pakistan took a landmark step in grassroots football development today as Rana …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے