Home / اہم خبریں / قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر)
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں رسائی کی امیدیں روشن کر لیں، جبکہ زلمی کی مسلسل سات فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 19.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان ایک بار پھر نمایاں رہے اور 58 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

قلندرز کی اننگز میں چارتھ اسالنکا (33)، سکندر رضا (29) اور عبداللہ شفیق (25) نے بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ ڈینیل سیمز نے اختتامی لمحات میں 15 گیندوں پر ناقابل شکست 35 رنز بنا کر فتح کو یقینی بنایا۔

اس کامیابی کے ساتھ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر چوتھی پوزیشن سے باہر کر دیا، جس کے بعد اب پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کے پاس اب بھی آخری چار میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے، تاہم انہیں بڑے مارجن سے کامیابی درکار ہوگی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے۔ مائیکل بریسویل نے شاندار 83 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم نے 59 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان اہم شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا، تاہم یہ مجموعہ جیت کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
یہ دن بچوں میں کینسر سے آگاہی کے لیے "گولڈن ربن ڈے” کے طور پر بھی منایا گیا، جبکہ گو گولڈ # مہم سوشل میڈیا پر نمایاں رہی۔

اب تمام نظریں کراچی میں ہونے والے اگلے میچز پر مرکوز ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک میں بڑی انتظامی تبدیلیاں، سعدیہ دادا عہدے سے ہٹا دی گئیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک میں اعلیٰ سطحی تبدیلیوں کے بعد ادارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے