Home / اہم خبریں / فاطمہ ثناء زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گی

فاطمہ ثناء زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) قومی خواتین سلیکشن کمیٹی نے پاکستان بمقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 4 سے 9 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 12 سے 15 مئی تک اسی مقام پر کھیلی جائے گی، جس کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فاطمہ ثناء تینوں ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔ ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے اور ہر میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 بجے ہوگا۔ پاکستان ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔

مومنہ ریاست کو پہلی بار 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کی خواتین ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کے لیے 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں 30 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 12، 14 اور 15 مئی کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے اور ہر میچ کا آغاز شام 7:30 بجے ہوگا۔

پاکستان خواتین اسکواڈ:
فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب۔

ریزروز:
ارم جاوید، ایمان فاطمہ، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور عنبر کائنات۔

پلیئر سپورٹ پرسنل:
عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، وہاب ریاض (مینٹور/ہیڈ کوچ)، عبدالرحمان (اسپن بولنگ کوچ)، عمید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، محمد ارسلان (میڈیا منیجر)، ولید احمد (اینالسٹ)، معین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، تحریم سمبل (فزیوتھراپسٹ) اور کرن شہزادی (مسیوز)۔

سیریز کا شیڈول (تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں):
29 اپریل – زمبابوے ویمن ٹیم کی آمد
30 اپریل تا 3 مئی – ٹریننگ سیشنز
4 مئی – پہلا ون ڈے (3:30pm)
6 مئی – دوسرا ون ڈے (3:30pm)
9 مئی – تیسرا ون ڈے (3:30pm)
12 مئی – پہلا ٹی ٹوئنٹی (7:30pm)
14 مئی – دوسرا ٹی ٹوئنٹی (7:30pm)
15 مئی – تیسرا ٹی ٹوئنٹی (7:30pm)

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک میں بڑی انتظامی تبدیلیاں، سعدیہ دادا عہدے سے ہٹا دی گئیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک میں اعلیٰ سطحی تبدیلیوں کے بعد ادارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے