Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو زرداری کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گورنر سندھ کو چاہیے کہ وہ جمہوری روایات کے استحکام اور عوامی فلاح کے لیے آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں اور صوبے میں مثبت سیاسی ماحول کے فروغ میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی اپنے طویل سیاسی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ سندھ میں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں گے اور عوام کی خدمت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے