کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے بدھ کو اپنے والنٹیرز کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کے یو جے کے صدر نصراللہ چوہدری، سیکرٹری ریحان خان چشتی، نائب صدر منصور احمد اور خازن زین علی سمیت تنظیم کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اسلم خان، خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع، سابق سیکرٹری محمد رضوان بھٹی، عامر لطیف، سابق جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، محمد منصف، خلیل ناصر اور سابق سیکرٹری نبیل اختر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اس موقع پر کے یو جے (دستور) کے روایتی افطار ڈنر کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تقریب کے بہتر انتظام کے لیے مختلف کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ نائب صدر منصور احمد نے بتایا کہ انتظامی کمیٹی کے انچارج فاروق سمیع ہوں گے جبکہ ممبران میں نصراللہ چوہدری، ریحان خان چشتی، شفقت بھٹی، رضوان بھٹی، شعیب خان، عطاء الرحمن، اے محسن، وکیل الرحمن، راشد خان اور مطلوب بیگ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فوڈ کمیٹی کے انچارج زین علی ہوں گے جبکہ اطہر فاروقی، رضوان بھٹی، اعظم خان، کفیل احمد اور کفیل الدین فیضان اس کے ممبران ہوں گے۔ پریس اینڈ پبلسٹی کمیٹی کے انچارج اظفر وقاص عباسی ہوں گے جبکہ منیر عقیل انصاری اور عادل سلطان اس کے ممبران ہوں گے۔ سیکیورٹی کمیٹی کی سربراہی ثاقب صغیر کریں گے جبکہ عبید شاہ، شاہ میر خان، کاشف ہاشمی، عارف حبیب، مونس سراج، اورنگزیب جبار، شاہ زیب اور سلمان لودھی ممبران ہوں گے۔
استقبالیہ کمیٹی کے انچارج منصور احمد ہوں گے جبکہ عامر لطیف، اسلم خان، خلیل ناصر، مقصود یوسفی، مظفر اعجاز، اے ایچ خانزادہ، طارق ابوالحسن، سہیل افضل، احتشام سعید، ریاض ساگر، حنیف اکبر اور نبیل اختر ممبران میں شامل ہوں گے۔ خواتین کمیٹی کی انچارج خدیجہ راٹھور ہوں گی جبکہ انعم رزاق، فہمیدہ یوسفی، عرشی، بشری خالد، ثناء غوری، شازیہ وقاص، شیما صدیقی، مونا صدیقی اور کلثوم جہاں اس کی ممبران ہوں گی۔
تقریب کے دوران روایتی افطار ڈنر کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ کے یو جے (دستور) کی جانب سے منعقد ہونے والا روایتی افطار ڈنر ماضی کی روایت کے مطابق رواں سال بھی بھرپور انداز میں منعقد ہوگا اور صحافی برادری کو باہمی ملاقات اور یکجہتی کا موقع فراہم کرے گا۔