Home / اہم خبریں / رمضان چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز، سندھ پولیس اور کراچی یوتھ بلو کی کامیابی

رمضان چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز، سندھ پولیس اور کراچی یوتھ بلو کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام رمضان چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ کا افتتاح اولمپئن وسیم فیروز نے کیا۔ اس موقع پر کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپئن حنیف خان، پی ایچ ایف کے سابق سیکریٹری حیدر حسین، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، سینئر نائب صدور ڈاکٹر ایس ماجد اور اعجاز الدین، نائب صدر کے ایچ اے مصطفیٰ جمیل، فنانس سیکریٹری صغیر حسین اور سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر زاہد مقبول سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

افتتاحی روز دو میچز کھیلے گئے جن میں کراچی یوتھ بلو نے سی ہاکس ہاکی کلب کو 0-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے ارسلان حیدر نے دو جبکہ علیان نے ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں سندھ پولیس ہاکی کلب نے غلامان عباس کلب کو 3-5 سے شکست دے دی، سندھ پولیس کی جانب سے محمد حمزہ نے دو جبکہ فہیم خان، صمد عبدل اور دانیال راشد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

غلامان عباس کلب کی جانب سے احتشام، شاکر اور معراج کاظم نے ایک ایک گول کر کے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس موقع پر اولمپئن وسیم فیروز کا کہنا تھا کہ رمضان چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا مقصد رمضان المبارک میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینا ہے، یہ ٹورنامنٹ اولمپئن حنیف خان فیملی کی جانب سے تقریباً تیس سال قبل شروع کیا گیا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے