Home / اہم خبریں / آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی مذاکرات میں اہم پیش رفت متوقع، پاک،بھارت میچ پر فیصلہ وزیراعظم کریں گے

آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی مذاکرات میں اہم پیش رفت متوقع، پاک،بھارت میچ پر فیصلہ وزیراعظم کریں گے

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان ہونے والے مذاکرات اتوار کو اختتام پذیر ہو گئے، جن کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات میں آئی سی سی نے بی سی بی کے تحفظات پر مثبت ردعمل دیا اور بنگلہ دیش کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک متفقہ فارمولہ تیار کر لیا گیا، جبکہ پی سی بی نے دونوں فریقین کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی آئندہ ایک دو دن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے تاکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ پر رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اس میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ حکومت نے غور و فکر کے بعد بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنے پر زور دیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے