Home / اہم خبریں / ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی تقریبات کا آغاز یکم نومبر 2018 سے 4 نومبر تک کراچی میں ہوگا- ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل شعیب اسماعیل مانگروریا و دیگر کی پریس کانفرنس

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی تقریبات کا آغاز یکم نومبر 2018 سے 4 نومبر تک کراچی میں ہوگا- ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل شعیب اسماعیل مانگروریا و دیگر کی پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل شعیب اسماعیل مانگروریا، جنرل سیکرٹری (پاکستان چیپٹر) الطاف جانگڑا، گلوبل یوتھ ونگ کے وآئس چئیرمن (پاکستان چیپٹر) ارسلان ہاشمانی اور گل محمد نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن دنیا بھر کی میمن برادری کا مرکزی ادارہ ہے- اس ادارے کے پلیٹ فارم سے میمن برادری ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لیے سماجی خدمات سرانجام دی جاتیں ہیں- انہوں نےکہا کہ میمن برادری دنیا میں جہاں بھی جاتی ہے تجارت کے ساتھ ساتھ سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت کے مستحکم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں- اسی سلسلے میں سماجی شعبوں میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم کے زریعے یکجا ہوکر تعلیم، اعلی تعلیم، صحت، رہائش و دیگر سماجی و فلاحی کاموں کے علاوہ مزید میمن برادری کے مسائل اور ترقی و خوشحالی کے لئے ڈبلیو ایم او کام کر رہی ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے قیام کا فیصلہ سال 2001 میں دبئی میں دنیا بھر کی میمن برادری کی سرکردہ شخصیات کے اہم اجلاس میں ہوا تھا جس کے بعد ڈبلیو ایم او باقاعدہ طور پر 2003 میں وجود میں آئی اور برادری کی اس انٹرنیشنل آرگنائزیشن کو برطانیہ میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ ڈبلیو ایم او کے پوری دنیا میں 9 چیپٹر ہیں جن میں متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، سری لنکا، شمالی بھارت، جنوبی بھارت، ساؤتھ افریقہ، نارتھ افریقہ اور پاکستان شامل ہیں۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا 2002 میں لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے- ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے آئین کے تحت ہر سال سالانہ اجلاس اور تقریبات مختلف ممالک میں منعقد ہوتی ہیں کراچی میں آخری سالانہ جنرل اسمبلی میٹنگ سال 2007 میں میں منعقد ہوئی تھی۔ جس کے بعد پاکستان خاص طور پر کراچی میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے یہ اجلاس اور کانفرنس منعقد نہیں ہو سکی- اس عرصے میں دیگر ممالک میں باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہے اور اب جبکہ ملک خصوصاً روشنیوں کے شہر کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہونے کی وجہ سے سولہویں سالانہ جنرل اسمبلی میٹنگ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی تقریبات کا آغاز یکم نومبر 2018 سے 4 نومبر تک کراچی میں مختلف پروگرامز جن میں بی 2 بی بزنس کانفرنس، دنیا بھر کے ڈبلیو ایم او کے ممبران کا اجلاس عام، بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس، لیڈیز ونگ، گلوبل یوتھ ونگ کے پروگرامز اور میمن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے